حیدرآباد: قومپرست رہنماؤں مسیح برادری سے اظھار یکجھتی کے لیئے چرچ پھنچ گئے

حیدرآباد(رپورٹ : انیل حب علی) جیئی سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض علی چانڈیو، ڈپٹی جنرل سیکریٹری پنہل جمالی، ڈاکٹر خوشحال داس کالانی راوت خان چانڈیو نذیر شیخ ایڈووکیٹ کامران سولنگی ایڈووکیٹ حسن چانڈیو ایڈووکیٹ شاہد میرانی اور جیئی سندھ محاذ کے کارکنان کی بڑی تعداد فیصل آباد (جڑانوالہ) میں کرسچن چرچ او مسیحی برادری کے گھروں کو آگ لگانے کے واقعے کے خلاف مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لیے ، سول لائن حیدرآباد کے سینٹ تھامس کیتھیٹل چرچ پہنچ گئے۔

اس موقع پر جئے سندھ محاذ کے قافلے کے مسیحی رہنماؤں مسٹر بشپ کلیم جان، پادری ڈاکٹر ڈینیل فیاض، عمران جوزف گل، پادری لومز عنایت اور دیگر پادریوں نے ویلکم کیا اور چرچ پہنچنے کے بعد مسیحی برادری کے ساتھ ہونے والے افسوس ناک واقعہ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

چیئرمین ریاض علی چانڈیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شاہ عبدالطیف اور سائيں جی ایم سید کے پیروکار ہیں جو تمام مذہبوں کا احترام اور دنیا کے لوگوں سے محبت کرتے ہیں۔ ہم سندھی صدیوں سے فطرتن ایک روادار اور سیکولر قوم ہیں۔

انہوں نے کہا کے فیصلاآباد کے شہر جڑانوالا میں ہونے والے افسوسناک اور انسانیت دشمن واقعے پر پوری سندھ کے باشعور لوگ مسیح عیسائی برادری کے ساتھ دک میں برابر کے شریک ہیں۔

ریاض چانڈیو کا کہنا تھا کہ کے یے گرجاگھر، مسجد، امام بارگاھیں اور سندھ کی درگاھیں ہمارے لیئے مقدس اور ہماری ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں