مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں کی سزا موت یا عمر قید ہونی چاہیے، ایاز لطیف پلیجو

قومی عوامی تحریک کے سربرہ ایاز لطیف پلیجو نے فیصل آباد اور رانی پور واقعات کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اقلیتوں اور بچوں کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہیں۔ پاکستان کو انصاف اور رواداری کے لیے نئے قوانین کی ضرورت ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) میں ترامیم کی جائيں، چرچ، مندر اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں پر حملوں کی سزا موت یا عمر قید ہونی چاہیے۔

قومی عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اقلیتوں پر حملوں اور اغوا کی ایف آئی آر میں دہشت گردی کے قلم شامل کیے جائيں،فیصل آباد اور رانی پور واقعات کے ملزمان کو کڑی سزائيں دی جائيں۔

 ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ مرشدوں اور عاملوں  کے ہاتھوں قتل، تشدد اور ہراساں کرنے پر سخت سزائیں دی جائیں۔فرضی معجزوں اور جعلسازی پر فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج کیے جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں