سب سے پہلے پاکستان، ملک ہے تو ہم بھی ہیں، حاجی نواز بروہی

کراچی: کراچی کے علاقے منگھوپیر میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز بروہی کا  کہنا تھا کہ سب سے پہلے پاکستان، کیوں کہ پاکستان ہے تو ہم بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزادی ایک نعمت ہے، ہم خوشنصیب ہیں کے ایک آزاد ریاست میں سانس لیتے ہیں، اس میں ہمارے بزگوں کی قربانیاں شامل ہیں۔

ٹاؤن چیئرمین منگھوپیر حاجی نواز بروہی نے آخر میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان زندہ  آباد کے نعرے بھی لگوائے۔

اس موقعے پر وائیس چیئرمین علی اکبر کاچھیلو، سچوا چيئرمين اور سرپرست اعلیٰ حاجی عبدالملک و دیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں