
وگن (رپورٹ: فرحان تنیو) آغا کان یونیورسٹی ہسپتال کی کانب سے ضلع صحت آفیس قمبر شہدادکوٹ کے تعاون سے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے سلسلے میں سیمنار منعقد کیا گیا۔
ڈاکٹر سید حبیب شاہ بخاری اور ڈاکٹر سید عبدالرحمان شاہ کی سربراہی میں ریلی بھی نکالی گئی جس میں محکمہ صحت کے افسران و ملازمین نے بھرپور شرکت کی۔
ڈاکٹر سید حبیب شاہ بخاری اور ڈاکٹر سید عبدالرحمان شاہ، آفتاب احمد میمن، تحسین خان، ڈاکٹر شاہنواز جتوئی اور علی شیر بروہی کا کہنا تھا کہ بچوں کیلئے ماں کا دودھ سب سے بہتر خوراک ہے، بچوں کو فیڈر سے دور رکہا جائے تو بھتر ہے۔
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جو ماں اپنے بچے کو دودھ پلاتی ہے تو ماں اور بچہ دونوں صحتمند رہتے ہیں۔
