
چھے آگسٹ اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس سانگھڑ میں سر ہاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی تھی
ٹرین کی 10 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں جس کے نتیجے میں 50 افراد جاں بحق اور 100 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا تھا اور ٹرینوں کی روانگی بھی شروع ہوگئی تھی لیکن اپ ٹریک کی بحالی کا کام جاری رہا۔
فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے علی محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہزارہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں اپ ٹریک 300 سے 400 فٹ متاثر ہوا۔تاہم اب ٹریک کی بحالی کا کام مکمل ہوگیا جس کے بعد دونوں ٹریکس بحال کر دیے گئے ہیں۔
دوسری جانب حادثے کی ابتدائی رپورٹ بھی سامنے آ گئی جس کے مطابق حادثے کی جگہ لائن کو جوڑنے والی فش پلیٹس نہیں تھیں، ٹوٹی پٹری کی جگہ لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا۔
