
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نو تعمیر شدہ بارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ایک تقریب میں افتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس منصوبے سے راولپنڈی اسلام آباد سے مری، آزاد کشمیر اور دیگر پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو بڑی سہولت ملے گی۔ 6 ارب روپے کی لاگت سے صرف نو ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہونے والے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے سے روز مرہ بنیادوں پر مری اور اسلام آباد کے درمیان سفر کرنے والوں کو آسان رسائی کےساتھ ساتھ بہارہ کہو میں ٹریفک کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تمام ریاستی اداروں اور سیاسی قیادت کے درمیان اشتراک عمل کی ضرورت پرزور دیا۔
