
چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن منگھوپیر حاجی نواز بروہی نے محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں مختلف یو نین کونسل کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری امور کو تسلی بخش قرار دیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام اسلامی سا ل کا آغاز ہے جس میں اسلام کی سر بلندی کیلئے لازوال قربانیاں دی گئی، جو ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ اگر حق کی راہ پر ہو تو ڈٹے رہو،چاہیں کتنی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، کا میابی تمہیں ضرور حاصل ہوگی، اس ماہ میں اہلیان کوہر وہ سہولیات دینگے جس سے وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دے سکیں، جہاں مجالس کا ا ہتمام کیا جارہا ہے یا آنے والوں دنوں میں ہوگا، وہاں صفائی ستھرائی کہ ساتھ ا سٹریٹ لائٹس اور سٹرک کی استرکاری کا کام مربوط حکمت سے کیا جارہا ہے، اس کے ساتھ جہاں جہاں سے جلوس کی آمد ہوگی وہاں بلدیاتی امور کے ساتھ مختلف تنظیمیں میڈیکل کیمپ بھی لگائی گی، منتظمین مجالس سے ہمارا بھر پور رابط ہے ان کی رائے کو سامنے رکھ کر ہر پروگرام تشکیل دیا جارہا ہے،
حکومت سندھ کے تعاون کی بدولت اپنی حدود میں بسنے والوں کوہر طرح سے ریلیف فراہم کرینگے،علاقائی دورے کے دوران ان کے ہمراہ وائس چیئرمین عارف رانا،میونسپل کمشنر آغا خلیل اعلیٰ افسران اسلم بروہی، سینئر،رضوان صابر، اسد صدیقی،مقامی نمائندے علی اکبر کاچیلو،یونس مینگل،کوثر اقبال بھی موجود تھے۔
