
اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ثقافتی ورثے کو دیکھنے کیلئے مزید سیاح پاکستان آئینگے۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ گندھارا تہذیب اور پاکستان کے مذہبی سیاحت کے لئے بھرپور کردار ادا کرے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے کہا کہ پاکستان سیاحوں کے لئے محفوظ ملک ہے جہاں قدیم گندھارا تہذیب کا شاندار ثقافتی ورثہ موجود ہے۔
ویت نام کے بدھ بھگشوؤں نے بدھ مت اور دیگر مذاہب کے پیروکاروں کو سہولیات فراہم کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف اور ان کی حکومت کو سراہا ہے جس کی بدولت وہ پاکستان میں گندھارا تہذیب اور بدھ مت کے مقامات کا دورہ کر رہے ہیں۔
