
وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں زراعت کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسان لاکھوں افراد کو اجناس فراہم کرتے ہیں اور انہیں فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے سہولت فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں حکومت ملک میں زراعت کے فروغ کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔دنیا میں اپنی زراعت کو قابل قدر مقام دلانا ہوگا۔ شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت اس سال گندم اور دیگر فصلوں کی شاندار پیداوار ہوئی ہے اور کسانوں کو انکی پیداوار کی مناسب قیمت ملی ہے۔
