کراچی اور حیدرآباد میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام یا رات سے 9 جولائی تک دادو، جامشورو، قمبر، تھرپارکر، عمرکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کراچی اور حیدرآباد میں بھی کل سے 9 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ٹھٹھہ، سجاول اور بدین میں بھی کل سے 9 جولائی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں