سی ای او کینٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کی ہدایت پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ

کراچی: بھٹائی کالونی کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک کے وائس چیئرمین شوکت سواتی نے چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک راجہ علی اسد کی ہدایت پر بھٹائی کالونی میں عید الاضحی کے بعد صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور علاقے کا دورہ کیا۔

اس موقع پر کونسلر عامر عباسی سمیت دیگر اسٹاف کے ارکان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےوائس چیئرمین شوکت سواتی نے کہا کہ عیدالضحیٰ پر جہاں شہر بھر میں مختلف سطح کے انتظامات کیئے گئے وہیں کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک نے اپنی اعلیٰ کار کردگی کے سبب بھٹائی کالونی کی عوام کو ریلیف فراہم کیا۔

صفائی مہم کے حوالے سے شوکت سواتی نے مزید بتایا کہ چیف ایگزیکٹو کنٹونمنٹ بورڈ کورنگی کریک راجہ علی اسد کی خصوصی توجہ اور ہدایت کے تحت کنٹونمنٹ بورڈ کے عملے نے آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے کام کو تینو ں روز مثالی انداز سے جاری رکھا۔آلا ئشیں کو قربانی کی جگہ سے اٹھا کر کنٹونمنٹ بورڈ کی بنائی گئی ٹرینج میں مدفن کیا گیا،

 اس کے ساتھ وہاں چونے کا چھڑکاؤ کرنے کہ بعد جراثیم کش ادویہ اور خوشبو کا اسپرے بھی کیا گیا، اس موقع پر وائس چیئرمین شوکت سواتی کا کہنا تھا کہ عوام کو ہر صورت سہولیات دینا ہمارا نصب العین ہے، عیدالضحیٰ پر مثالی کارکردگی دیکھا کر ہم نے شاندار آغازکر دیا ہے، آئندہ بھی اسی انداز سے کاموں کو جاری رکھیں گے۔عید الاضحی کے پہلے روز 1590دوسرے روز 1380،تیسرے روز 610 کل ملا کر3580 آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگائی گئیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں