جی ایف ایس ہیڈ آفس میں چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی 102 سالگرہ تقریب

کراچی: چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) جو عوامی جمہوریہ چین کی بانی اور واحد حکمران جماعت ہے کی 102 سالگرہ کے موقع پر ایڈپلس اور کراچی ایڈیٹرز کلب کی جانب سے جی ایف ایس کراچی ہیڈ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کی سربراہی جی ایف ایس کے مینیجنگ ڈائریکٹر منصور واحد نے کی۔

چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 102 سالگرہ کے موقع پرایڈپلس اور کراچی ایڈیٹرز کلب کی جانب سے جی ایف ایس کراچی ہیڈ آفس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی سربراہی جی ایف ایس کے مینیجنگ ڈائریکٹر منصور واحد نے کی۔

تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے قونصل جنرل مسٹر یانگ یونگ ڈونگ سمیت کراچی کی بزنس کمیونٹی اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چائنہ قونصل جنرل یانگ یونڈونگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان دونوں ممالک کی "طویل اور قریبی تاریخ” ہے اور وہ ترقی میں "قدرتی شراکت دار” ہیں۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ "چین کی ترقی کی حمایت جاری رکھے” اور "دونوں ممالک کے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے مل کرکام کرے۔

 اس موقع پر جی ایف ایس کے سی ای او عرفان واحد کا کہنا تھا کہ پاک چین دوستی بے مثال اور قابل رشک ہے۔ پاکستان اور چین کے مابین دوستی اور تعلق کے رشتے کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ چین اور پاکستان کے تعلقات دوہمسایہ ممالک کے مابین عام دوستی سے بڑھ کرہیں جنہیں الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں