لیاقت ساہی کی قیادت میں وفد کی میئر کراچی اور ڈپٹی میئر سے ملاقات

کراچی: مرتضیٰ وہاب میئر کراچی ، سلمان مراد بلوچ ڈپٹی میئر کراچی اور جناب نجمی عالم کو پارلیمانی لیڈر سٹی ہاؤس کی تقرری پر یو سی تھری شاہ فیصل سے الیکشن میں چیئرمین کے امیدوار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما لیاقت علی ساہی کی قیادت میں یو سی تھری سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کے وفد چوہدری طاہر فاروق ہنجر، چوہدری غضنفر محمود، جہانگیر احمد ، ذوارحسین وڑائچ اور شوکت گورئیہ نے پھولوں کے گلدستے پیش کرکے یو سی تھری کی عوام کی طرف سے مبارکباد پیش کی ۔

اس موقع پر لیاقت علی ساہی نے یو سی تھری شاہ فیصل کے مسائل کی طرف میئر اور ڈپٹی میئر کو آگاہی دی کہ الیکشن سے قبل جناب نجمی عالم کی قیادت میں پوری یو سی تھری کے مسائل پر ہوم ورک کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر فوری حل طلب مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن کچھ مسائل ابھی بھی زیر التواء ہیں جنہیں حل کیا جانا چاہئے اب میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی عوام کے ترجمان ہیں بالخصوص ماضی میں یو سی تھری فیصل کے ساتھ بہت سی ناانصافیاں کی گئیں ہیں ان کا ازالہ ہونا چاہئے یہی پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا خاصہ ہے ۔

اس موقع پر بریسٹر مرتضی وہاب میئر کراچی نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یو سی تھری کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد چیئرمین لیاقت علی ساہی کو 2600 ووٹ دئیے جوکہ حوصلہ افزاء ووٹ ہیں تاہم لیاقت علی ساہی کو لگتا ہے ایک منصوبہ بندی سے ہروایا گیا ہے لیکن ہم کراچی کی سطح پر تمام سیاسی پارٹیوں کے منتخب لوگوں کو ساتھ لے کر چلیں گے چونکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا کراچی کی عوم سے جو وعدہ کیا ہے اس پر عملی جامع پہنائیں گے، قبل ازیں سلمان مراد ڈپٹی میئر نے لیاقت علی ساہی میں یو سی تھری شاہ فیصل سے آنے وفد کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ہم سب مل کر کراچی کے مسائل کو حل کریں گے۔

 انہوں نے لیاقت علی ساہی کی محروم طبقات کے جائز حقوق کیلئے کی جانے والی جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان جیسے سینئر لوگوں کی رہنمائی میں کراچی کے مسائل کو حل کریں گے ، قبل ازیں نجمی عالم پارلیمانی لیڈر سٹی ہاؤس نے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت علی ساہی نے ہمارے ساتھ ہمیشہ جدوجہد کی ہے ان کا کلیدی کردار رہا ہے انہوں نے میرے لئے جو الفاظ کہے ہیں میرے پاس ایسے الفاظ نہیں ہیں کہ ان کا شکریہ ادا کروں لیکن انہوں نے الیکشن میں جو یوسی تھری شاہ فیصل سے وعدہ کئے ہیں ان کو ان شاءاللہ عملی جامع پہنائیں گے چونکہ تمام وعدے پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد پر کئے گئے ہیں ۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں