اگر چین مدد نہ کرتا تو آج معاملہ کچھ اور ہوتا: وزیر اعظم شہباز شریف

فوٹو گریبنگ پی ٹی وی نیوز

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے رقم نہ ملتی تو معاملہ کچھ اور ہوتا، چین کے5 ارب ڈالر کے رول اوور نہ ملتے تو معاملہ کچھ اور ہوتا،ٓئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل بے پناہ کوششوں سے منطقی انجام کو پہنچی

انہوں نے کہا کہ9 ماہ کیلئے ملنے والی رقم عارضی ریلیف ہے، یہ ہمارے لیے لمحہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے۔ ملک کو درپیش مسائل حل کریں گے، آئی ایم ایف سے پہلی قسط جولائی میں مل جائے گی

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالر کے رول اوور کا وعدہ کیا ہے، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر نے کہا کہ 1 ارب ڈالر حاضر ہیں، پیرس میں اسلامی ترقیاتی بینک نے 1 ارب ڈالر کا وعدہ کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں