سحر شاہ رضوی نے 3 صحافیوں کو ایک ارب 20 کروڑ روپے حرجانے کے نوٹس بھجوادیے

سحر شاہ رضوی نے صحافی امداد سومرو، شکیل نائیچ اور تاج رند کے کو مبینہ میڈیا ٹرائل کرنے پر ایک ارب 20 کروڑ روپے حرجانے کےلیگل نوٹس بجھوا دیے۔

 سحر شاہ نے صحافی امداد سومرو کو 20 کروڑ، صحافی تاج رند کو 50 کروڑ اور صحافی شکیل نائیچ کو بھی 50 کروڑ روپے حرجانے کے نوٹس بھجوا دیے ہیں۔

سحر شاہ رضوی کے وکیل علی مردان چانگ نے لیگ نوٹس کے متن میں کہا ہے کہ میرا کلائنٹ سحر شاہ رجو ایک معروف مصور، ہوسٹ، اینکر و ڈائریکٹراور تمغہ یافتہ بھی ہیں اور ان کے ایگزبیوشن سے ملک کا سافٹ امیج بنتا ہے ، میڈیا ٹرائل سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔

2023-06-27 پربھیجے گئے لیگل نوٹس میں جواب جمع کرانے کے لیے سات دن کی مہلت دی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں