
کراچی: چیئرمین ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی ظفر احمد خان وائس چئیرمین فیصل باسط ٹاؤن میونسپل کمشنر ماڈل کالونی فہد علی عباسی کی عید الضحی کے انتظامات اور حکمت عملی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں شرکت.

ٹرانزیشن آفیسر بلدیہ کورنگی رحمت اللہ شیخ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کورنگی میں عید الضحی کے انتظامات اور حکمت عملی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ کورنگی کے ٹاؤنز چیئرمین وائس چیئرمین ٹاؤن میونسپل کمشنرز اور بلدیاتی افسران شریک ہوئے اجلاس میں عید الضحی کے موقع پر عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی صفائی ستھرائی اور دیگر امور زیر بحث تھے ٹرانزیشن پیریڈ میں جہاں افسران و ملازمین و دیگر اثاثہ جات کی تقسیم کا عمل جاری ہے اس وقت عوامی نمائندے عوام کو عید کے موقع پر بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں اور متعلقہ فورم پر عوام کے بلدیاتی مسائل اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کر رہے ہیں.
