ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کر دیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے قوم سے اہم خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 135روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کی کمی کا اعلان کرتا ہوں۔ڈیزل کی نئی قیمت 385روپے اور پیٹرول کی نئی قیمت 366روپے ہوگی۔ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ کہ وعدہ کیا تھا کہ جیسے ہی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہوگی فائدہ عوام تک پہنچاؤں گا، آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کچھ کمی ہوئی ہے ، مہنگائی کو روکنے کے لیے حکومت نے 129 ارب روپے خرچ کیے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب میں کہا کہ خلیج میں اب جنگ نہیں امن کی باتیں ہورہی ہیں،جو فریقین کل جنگ میں آمنے سامنے تھے آج بات چیت پر تیار ہوچکے ہیں، اس پیش رفت پر برادر ملک ایران اور امریکی قیادت کا شکریہ اداکرتا ہوں۔دونوں ممالک میں میری جنگ بندی کی تجویز قبول کی شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں ممالک کی قیادت اسلام آباد تشریف لارہی ہیں، اس میزبانی کا یہ شرف صرف پاکستان کیلئے نہیں عالم اسلام کیلئے لمحہ فخریہ ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے آگ کے شعلے بجھانے اور مذاکرات کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ان خدمات کو تاریخ ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی ، درخواست ہے عوام دعا کریں کہ اللہ مذاکرات کو کامیاب کرے ۔
