سی ای او واٹر بورڈ نے عیدالاضحی کے موقع پر بہتر انتظامات کرنے کے لیے ہدایات جاری کردیں

کراچی: سی ای او واٹر بورڈ انجینئر سید صلاح الدین احمد نے عیدالاضحی کے موقع پر شہر بھر میں فراہمی و نکاسی آب کے بہتر انتظامات کرنے کے لیے افسران کو ہدایات جاری کردیں، اس ضمن میں سی ای او واٹر بورڈ نے متعلقہ افسران کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام عید گاہوں، مساجد مدارسِ، امام بارگاہون سمیت دیگر ایسے مقامات جہاں پر نمازِ عید ادا کی جاتی ہو وہاں پر فراہمی و نکاسی آب کی تمام شکایات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور بلخصوص عید کے تین دنوں میں پانی کی بلا تعطل فراہمی سمیت سیوریج کی بہتر سروسز اور اس کی دیکھ بھال کے لیے اچھی حکمتِ عملی اختیار کی جائے،

 عیدالاضحی کے موقع پر تمام آپریشنل اور فیلڈ سٹاف کو ہدایت دی گئی ہے کہ پانی اور سیوریج کی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وہ ہائی الرٹ رہتے ہوئے اپنے علاقوں میں موجود رہیں اور نکاسی آب کو رواں حالت میں رکھا جائے تاکہ سیوریج کا پانی کسی بھی مقام پر کھڑا نہ ہو، جبکہ سڑکوں اور راستوں سے قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور دیگر فضلہ اٹھانے اور صاف کرنے کی بنیادی ذمہ داری کے ایم سی اور ڈی ایم سیز پر عائد ہوتی ہے،

سی او واٹر بورڈ نے واٹر عملے کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آلائشیں اور دیگر فضلہ کو مین ہولز کے قریب یا اس کے اندر ڈالنے سے روکا جائے اور تمام مین ہولز کو مناسب اور محفوظ طریقے سے ڈھانپ دیا جائے تاکہ نمازیوں، عبادت گزاروں اور دیگر شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا کرنا نہ پڑے، اس کے علاؤہ تمام اضلاع کے سپرنٹینڈنٹ انجینئرز کو ہدایات دیں گئیں ہیں کہ وہ ضلعی انتظامیہ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، عید انتظامی کمیٹیوں سمیت اپنے متعلقہ منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں،

سی ای او واٹر بورڈ نے انچارج ہائیڈرنٹس سیل کو ہدایات دیتے ہوئے کہا عیدالاضحی کے موقع پر تمام عید گاہوں، مساجد مدارسِ، امام بارگاہون میں پانی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بلا معاوضہ واٹر ٹینکرز فراہم کیے جائیں اس کے علاؤہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت ضلعی انتظامیہ اور عید انتظامی کمیٹیوں سے مکمل رابطے میں رہتے ہوئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون کیا جائے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں