چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت ماہانہ پروگریس رپورٹ کا جائزہ اجلاس

چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی زیر صدارت ماہانہ پروگریس رپورٹ کا جائزہ اجلاس

کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفراور وائس چیئر مین محمد نعمان صدیقی کی زیر صدارت ماہانہ پروگریس رپورٹ کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ندیم حیدر، ٹریڈ لائسنس، محکمہ باغات،بی اینڈ ار سمیت  دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹ، بی اینڈ آر ڈپارٹمنٹ،  ٹریڈلائسنس ڈپارٹمنٹ سمیت دیگر محکموں کی جانب سے ریکوری کی مجموعی صورتحال اور کارکردگی پر تفصیلی رپورٹس پیش کی گئیں۔ مختلف افسران نے اپنے اپنے شعبوں کی پیش رفت، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی۔

اس موقع پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریکوری کے نظام کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے تاکہ ٹاؤن کی ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ موصولات کی بروقت وصولی عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے ناگزیر ہے۔

چیئرمین سید محمد مظفرنے ٹیکس، بی اینڈ آر اور انکروچمنٹ ڈپارٹمنٹس کو خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریکوری میں اضافہ یقینی بنایا جائے اور تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اہداف کے حصول کو ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے افسران سے توقع ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے۔اس موقع پر وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں اور ریکوری کے عمل کو تیز کریں تاکہ ٹاؤن کے ترقیاتی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں