وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری کا آئی ٹی کورس مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد کی تقسیم
کراچی: وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری نے یونین کمیٹی نمبر 3 0 حسرت موہانی لائبریری میں آئی ٹی کورس مکمل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کامیاب طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔ تقریب میں چیئر مین یو نین کمیٹی نمبر 03 یونس بندھانی، یو نین کمیٹی نمبر 04 عبید احمد خان،علاقہ معززین، اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے کہا نوجوانوں کی فنی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، جدید دور میں آئی ٹی تعلیم کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ چند ماہ قبل شروع کیے گئے ان آئی ٹی کورسز کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا تھا، اور آج بڑی تعداد میں طلبہ کا کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کرنا ایک خوش آئند بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن کی جانب سے ایسے تعلیمی و فنی پروگرامز کا انعقاد ایک نہایت مثبت اور مثالی اقدام ہے، جس سے نوجوانوں کو نہ صرف سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں بلکہ وہ عملی میدان میں آگے بڑھنے کے قابل بھی بنتے ہیں۔چیئر مین یو نین کمیٹی نمبر 03 یونس بندھانی اور یو نین کمیٹی نمبر 04 عبید احمد خان نے طلبہ میں اسناد کی تقسیم، کارکردگی،محنت اور لگن کو سراہااور اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھا جائے گا تاکہ مزید نوجوان مستفید ہو سکیں۔
