چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن کا بارش کے دوران کے مختلف علاقوں کا دورہ، صورتحال کا جائزہ لیا
کراچی: چیئر مین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر،وائس چیئر مین ناظم آباد ٹاؤن محمد نعمان صدیقی اورمیونسپل کمشنر اطہر سعید خان کے ہمراہ بارش کے دوران ناظم آباد ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا
۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے دورے کے دوران جہاں بھی بارش کا پانی جمع تھا یا نکاسی آب کے مسائل سامنے آئے، وہاں موقع پر ہی متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی گئی۔ افسران نے فیلڈ میں موجود عملے کو متحرک کرتے ہوئے پانی کی نکاسی اور شہری سہولیات کی بحالی کو یقینی بنانے پر زور دیا۔واضح رہے کہ چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر کی خصوصی ہدایت پر قبل از وقت رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی، جبکہ ممکنہ بارشوں سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے تھے۔ انہی پیشگی اقدامات کے باعث بارش کے دوران صورتحال کو مؤثر انداز میں کنٹرول کیا جا رہا ہے۔بارشوں کے موسم سے قبل نکاسی آب کے نظام کی بہتری، سڑکوں کی مرمت اور دیگر بلدیاتی امور کو یقینی بنایا گیا، جبکہ ڈائریکٹر سینی ٹیشن کی خصوصی ہدایت پران کی ٹیم بھی فیلڈ میں متحرک ہیں اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اسی لیے تمام افسران اور عملہ فیلڈ میں موجود ہے اور جہاں بھی مسئلہ سامنے آ رہا ہے، فوری طور پر اسے حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔چیئرمین سید محمد مظفر کی خصوصی ہدایات پر ریجنل ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ ندیم حیدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہتے ہوئے خطرناک اور غیر محفوظ بل بورڈز کو پیشگی طور پر ہٹا دیا ہے تاکہ تیز ہواؤں اور بارش کے دوران کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔اسی طرح محکمہ باغات کو خصوصی طور پر ہدایت دی گئی کہ تیز ہواؤں کے باعث درخت گرنے کے خدشات کے پیشِ نظر ہر وقت الرٹ رہیں، اور کسی بھی جگہ درخت یا شاخیں گرنے کی صورت میں فوری طور پر انہیں کلیئر کر کے راستوں کو بحال کیا جائے۔
