گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر کی اراکینِ کونسل اور افسران ے اہم ملاقات
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے ایک اہم ملاقات کی جس میں اراکینِ کونسل، مختلف محکمہ جاتی افسران اور علاقائی معززین نے شرکت کی۔
ملاقات میں گڈاپ ٹاؤن میں جاری بلدیاتی امور۔صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ھدایت پر ترقیاتی منصوبوں اور روز مرہ کے امور پر تیزی سے گامزن ہیں۔ اس موقع پر اراکینِ کونسل نے اپنے اپنے علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے اور مستقل بنیادوں پر بہتری کے اقدامات جاری رکھے جائیں۔اراکینِ کونسل نے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے حوالے سے نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ محدود وسائل کے باوجود انتظامیہ نے مؤثر اور عملی اقدامات کیے ہیں جو قابلِ تحسین ہیں۔
چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گڈاپ ٹاؤن میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ گڈاپ ٹاؤن کے افسران اور عوامی نمائندوں کی مشاورت اور باہمی تعاون سے گڈاپ ٹاؤن کو ایک مثالی، صاف ستھرا اور ترقی یافتہ ٹاؤن بنایا جائے گا۔اراکینِ کونسل نے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے عوامی مسائل کا حل اور علاقہ کی بہتری اولین ترجیح رہے گی۔
اس موقع پر کونسل ممبرجنرل سیکریٹری سٹی ایریا پی ایس 85عبدالستار جو کھیو، ممبر محمد رفیق جو کھیو، ممبر سلیم میمن، ممبر علی محمد گبول، ممبر عیسیٰ بلوچ، ممبر دانش برفت، ممبر سنی عاشق مسیح علاقائی معززین ابوبکر میمن بھی موجود تھے۔
