یومِ پاکستان ہمیں اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا:سردار عبدالرحیم
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے یومِ پاکستان پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کی قرارداد نے مسلمانوں کو علیحدہ وطن کا راستہ دکھایا۔یومِ پاکستان ہمیں اسلاف کی قربانیوں اور جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔
سردار عبدالرحیم نے کہا کہ پیر صاحب پگارا کی قیادت میں حر جماعت ہمیشہ ملکی سلامتی کے لیے تیار رہی۔حر جماعت نے ہر دور میں پاکستان کے استحکام اور دفاع کے لیے قربانیاں دیں۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اتحاد ناگزیر ہے۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کہا کہ یومِ پاکستان پر عہد کی تجدید کریں، ملک کی مضبوطی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حر جماعت ملک کے دفاع اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔
