وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تجویز مسترد کرتے ہوئے قیمت نہ بڑھانے کا اعلان کر دیاہے۔

قوم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ  عید کے خوشیوں بھرے لمحات میں قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ، پیٹرول کی قیمت میں 50 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 74 روپے اضافے کی تجویز دی  گئی تھی جسے میں نے مسترد کر دیا۔ پیٹرول 127 روپے،ڈیزل پر 252 روپے کا اضافہ روکنے کیلئے 69 ارب خرچ کر چکے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نےکہا کہ  دل کی گہرائیوں سے سب کو عیدالفطر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، عید قومی یکجہتی اور اجتماعی ذمہ داری کا تقاضا کرتی ہے، عید کی خوشیاں تب پوری ہوتی ہیں جب انہیں اپنے اردگرد لوگوں کے ساتھ بانٹیں۔آج دنیا ایک غیرمعمولی آزمائش سے دوچار ہے،  ہمارے خطے میں جاری جنگ نے عالمی معیشت اور امن واستحکام کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، خطے میں برادر ممالک کی توانائی تنصیبات  پر ہونے والے حملوں نے بحران بڑھا دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے اپنے ترقیاتی اخراجات کو محدود کیا، چاروں صوبوں سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے عوام پربوجھ نہیں بڑھنے دیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی ہے

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، عید کے خوشیوں بھرے لمحات میں قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کی ، رواں ہفتے کے اضافی اخراجات حکومت برداشت کرے گی،حجم 45 ارب روپے بنتاہے، اس وقت بڑی ترجیح محروم طبقے کا تحفظ یقینی بنانا ہے، پیٹرول 127 روپے،ڈیزل پر 252 روپے کا اضافہ روکنے کیلئے 69 ارب خرچ کر چکے ہیں۔قیمتوں میں اضافے کا بوجھ خود اُٹھا کر عوام کو محفوظ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے کہا تھا حکومت سے کفایت شعاری کا آغاز کریں گے، کفایت شعاری پالیسی نافذ العمل ہے، کفایت شعاری اقدامات کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہا ہوں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں