
سیتاروڈ(رپورٹ: علی رضا) سیتارڈ کے آبادگار قلت آب کے خلاف مسلسل سراپا احتجاج ہیں اور احتجاجن شہر کا مین پھاٹک چوک بند کردیا۔
آبادگار رہنماعلی اصغر رند، پنھل سولنگی، علی دوست رند، منور ملاح و دیگر کا کہنا تھا کہ جوہی بئراج کے تعمیراتی کام کو بہانہ بناکر ابھی تک پانی نہیں چھوڑا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم 2022 کے متاثرین سیلاب ہیں اور ابھی مزید نقصان اٹھانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
آبادگار رہنماؤں نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا کہ جوہی بئراج میں فی الفور پانی چھوڑ کر فاکا کشی سے بچایا جائے۔
