spot_img

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر کا مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

چیئرمین گڈاپ ٹاؤن کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمشنر کا مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت اور حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر میونسپل کمشنر گڈاپ ملک مجتبیٰ ایاز نے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

دورے کے دوران انہوں نے نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں اور برساتی پانی جمع ہونے والی جگہوں کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ نکاسی آب کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کو فوری طور پر کم کیا جا سکے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن اشرف بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے جاری اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈی واٹرنگ مشینوں کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے اور فیلڈ میں موجود عملہ مسلسل نگرانی کرے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے۔ بارشوں کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں کے پیشِ نظر گڈاپ ٹاؤن میں نکاسی آب کے مؤثر انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔عوام کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے تمام متعلقہ عملہ فیلڈ میں موجود ہے۔ ہماری اولین ترجیح شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا اور ان کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔اس موقع پر انچارج سینی ٹیشن علی پلیجو،شانی پرویز بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں