چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کا میونسپل کمشنر کے ہمراہ مختلف علاقوں کادورہ
کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے میونسپل کمشنر محمد نواز مہر کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، جہاں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
گزشتہ شب ہونے والی تیز آندھی اور بارش کے باعث مختلف علاقوں میں درخت اور سائن بورڈز گرنے کے واقعات پیش آئے، جنہیں محکمہ باغات, محکمہ ٹیکس اور سینٹیشن کے عملے نے صبح سویرے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہٹا دیا۔ اس وقت گلبرگ ٹاؤن کی تمام مرکزی سڑکیں کلیئر ہیں اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق ہے۔
دورے کے دوران نشیبی علاقوں میں نکاسی آب، سڑکوں کی حالت اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا گیا۔ چیئرمین نصرت اللہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ برساتی پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے اور عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
اس موقع پر ایکسین بی اینڈ آر محمد سہیل خان اور ایکسین ایم اینڈ ای محمد یاور بھی موجود تھے، جنہوں نے مختلف علاقوں میں جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے اور تیز بارشوں کے بعد بھی معمولاتِ زندگی بحال ہیں۔

