spot_img

چیئرمین و میونسپل کمشنر گڈاپ کی ہدایت پر عید گاہوں اور مساجد میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کردیا گیا

چیئرمین و میونسپل کمشنر گڈاپ کی ہدایت پر عید گاہوں اور مساجد میں صفائی ستھرائی کا کام تیز کردیا گیا

کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز کی خصوصی ہدایات پر عیدالفطر کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن کی مختلف عید گاہوں اور مساجد میں صفائی ستھرائی، روشنی اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے کے خصوصی انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

ڈاپ ٹاؤن کے سینی ٹیشن ڈائریکٹر اشرف بلوچ کی سربراہی میں بلدیاتی عملے نے عید گاہوں، مساجد اور ان تمام مقامات پر جہاں نماز عید کی ادائیگی ہونی ہے، بھرپور صفائی مہم چلائی۔ اس دوران کچرے کی بروقت منتقلی کو یقینی بنایا گیا، جھاڑو صفائی کی گئی جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور اضافی لائٹس بھی نصب کی گئیں۔عوام کو صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی کے لیے مختلف مقامات پر جراثیم کش ادویات کا باقاعدہ اسپرے بھی کیا گیا تاکہ کسی بھی قسم کے وبائی خدشات کا سدباب کیا جا سکے۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پرکہا کہ عیدالفطر خوشیوں اور بھائی چارے کا تہوار ہے، اور ہماری اولین ترجیح ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنی عبادات اور خوشیوں کو بہتر انداز میں منا سکیں۔ گڈاپ ٹاؤن کے اراکین کونسل اور بلدیاتی عملہ عید کے دنوں میں بھی فیلڈ میں موجود رہے گا اور صفائی، روشنی اور اسپرے کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔ کسی بھی شکایت کی صورت میں شہری اپنے متعلقہ اراکین کونسل سے رابطہ کریں تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے اور عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔

میونسپل کمشنر ملک مجتبیٰ ایاز نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ عید کے ایام میں تمام انتظامات کو برقرار رکھا جائے اور جراثیم کش اسپرے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر آ سکے۔ہم گڈاپ ٹاؤن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے میں بلدیاتی اداروں کے ساتھ تعاون کریں، کیونکہ صاف ستھرا اور صحت مند معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس موقع پرانچارج سینی ٹیشن علی پلیجو،شانی پرویز اور دیگر بھی موجود تھے

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں