چیئرمین صدر ٹاؤن کا صدر کی مختلف مارکیٹوں میں تاجر برادری اور پولیس کی جانب سے قائم رپورٹنگ کیمپ کا دورہ

چیئرمین صدر ٹاؤن کا صدر کی مختلف مارکیٹوں میں تاجر برادری اور پولیس کی جانب سے قائم رپورٹنگ کیمپ کا دورہ

کراچی: چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے صدر کی مختلف مارکیٹوں میں تاجر برادری اور محکمہ پولیس کی جانب سے قائم کیے گئے پولیس رپورٹنگ کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر کے اہم تجارتی مراکز جن میں صدر مارکیٹ، جامع کلاتھ مارکیٹ، لائٹ ہاؤس مارکیٹ، آرام باغ اور کوآپریٹو مارکیٹ شامل ہیں، کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر علاقہ ڈی ایس پی،ایس ایچ او،ٹریفک پولیس کے عہدیداران،انچارج اینکروچمنٹ صدر شاہ نواز بھی موجود تھے چیئرمین منصور احمد شیخ نے تاجروں سے ملاقات کرتے ہوئے بالخصوص تجاوزات (Encroachment) کے مسئلے پر بات چیت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ تاجر برادری کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی تاکہ بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھا جا سکے اور عوام و تاجروں کو درپیش مشکلات کا جلد از جلد حل نکالا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صدر کراچی کا ایک اہم تجارتی مرکز ہے اور یہاں کاروباری سرگرمیوں کو بہتر اور منظم بنانے کے لیے تجاوزات کے خاتمے سمیت تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر علاقے میں بہتری کے لیے عملی اقدامات کرے گی۔اس موقع پر مختلف مارکیٹس کے عہدیداران اور تاجر برادری کے نمائندگان بھی موجود تھے جنہوں نے چیئرمین صدر ٹاؤن کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ چیئرمین منصور احمد شیخ نے تمام مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ تاجروں کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔دورے کے دوران پولیس اور ٹریفک پولیس کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امن و امان کی صورتحال، ٹریفک کی روانی اور تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا تاکہ صدر کے تجارتی علاقوں میں بہتر انتظامات یقینی بنائے جا سکیں۔چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے کہا کہ تاجر برادری شہر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے مسائل کا حل ا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں