
کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی و وزیر خارجہ بلاول بٹھو زرداری نے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی شہدا کے نام کرتے ہوئے کراچی سے کشمور تک کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔
وڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار کراچی اور حیدرآباد کے میئر اور ڈپٹی میئرپاکستان پیپلز پارٹی کے ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کامیابی میں کارکنان کا بہت بڑا کردار ہے اور یہ کامیابی پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام شہدا کے نام کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی جمھوریت اور امن کی جیت جبکہ انتشار پہلانے والوں کی شکست ہے۔ ساتھ دینے پر ہم ن لیگ، جے یو آئے اور پی ڈی ایم کے شکر گزار ہیں۔
