صفورا ٹاؤن کو روشن کرنے کیلئے اضافی طور پر کام سر انجام دے رہے ہیں:راشد خاصخیلی
کراچی:چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے اضافی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹاؤن کی اہم شاہراہوں کو روشن کرنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے نیورضویہ سوسائٹی اور میمن اسپتال سے منسلک روڈ کو روشن کرنے کیلئے صفورا ٹاؤن کی جانب سے دن و رات میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو کی جانب سے مرتب کردہ پلان کے تحت انچارج میونسپل سروسز حافظ عبداللہ کی زیر نگرانی کام سر انجام دئیے جارہے ہیں.
چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے رات گئے اسٹریٹ لائٹس کو روشن کرنے کے کام کا معائنہ کیا اور کام کے حوالے سے بات چیت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کام کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے شاہراہیں روشن ہونے سے نہ صرف شہریوں کی پریشانی دور ہو رہی ہیں ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس جہاں جہاں روشن ہوتی جارہی ہیں وہاں شاہراہیں خوبصورت منظر پیش کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نیورضویہ سوسائٹی ،میمن اسپتال سے منسلک شاہراہ اندھیرے میں ڈوبی رہتی تھی جس سے شہریوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا اس پریشانی کو دور کرنے کیلئے اضافی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شاہراہ کو روشن کرنے کا کام ہنگامی بنیاد پر سر انجام دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صفورا ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس کی درستگی کے کام روزانہ کی بنیاد سر انجام دئیے جارہے ہیں ،کوشش کر رہے ہیں کہ ٹاؤن کو جلد ازجلد روشن ٹاؤن کی فہرست میں شامل کیا جائے.
میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اسٹریٹ لائٹس کے کاموں میں بہتری لانے کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر مرحلہ وار ٹاؤن میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ومرمت کے کام میں بہتری لائ جارہی ہے.

