spot_img

دہشتگردی کے خلاف قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے :صدر مملکت

دہشتگردی کے خلاف قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے :صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان  کو غیر مستحکم کرنے کے لئے کسی ہمسایہ ملک کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے۔اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہیں، بوقت ضرورت اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

آصف علی زرداری نے پارلیامنٹ کے مشترکہ  اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سرحدپار دہشتگردی کے خلاف قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کالعم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے حملے ناقابل برداشت ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 10 ماہ میں قوم نے پیچیدہ چیلینجز کا سامنہ کیا۔ بہادر افواج نے معرکہ حق میں بھارت کو عبرتناک شکست دی۔ 26 فروری کو طالبان رجیم نے مغربی سرحد پر حملے کیے۔فورسز نے واضح کیا کسی دراندازی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملکی خودمختاری کا تحفظ آئین کی حکمرانی ترجیح ہے۔ گزشتہ دور میں یکطرفہ طور پر صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیے۔ 18ویں ترمیم کے ذریعے صدر کا منصب وفاق کی وحدت کی علامت ہے، ترقی اور استحکام کا عمل آگے بڑھائیں گے۔ ملکی خودمختاری کا تحفظ آئین کی حکمرانی ترجیح ہے۔ گزشتہ دور میں یکطرفہ طور پر صدارتی اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کیے۔

 

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں