ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

ملک بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد

حکومت پاکستان نے ملک میں ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کوئی کمرشل اور پرائیویٹ ڈرون نہیں اڑایا جائے گا۔

ضلعی مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرونز اڑانے پر پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے کیا گیا

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکومت سندھ نے بھی ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے

خیبر پختون خوا حکومت نے ہدایت کی ہے کہ مشکوک ڈرون یا آلے کی برآمدگی پر علاقے کو فوری گھیرے میں لیا جائے،بم ڈسپوزل یونٹ یا تربیت یافتہ عملہ ہی مشکوک مواد کو ہینڈل کرے گا۔

ڈیرہ غازی خان، وادی نیلم میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کر کے ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں