تعمیراتی صنعت اور ملک کا کاروباری طبقہ پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے: چیئرمین آباد

تعمیراتی صنعت اور ملک کا کاروباری طبقہ پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے: چیئرمین آباد

کراچی: چیئرمین ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپرز (آباد) محمد حسن بخشی نے  افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کی شہری  آبادی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کونشانہ بنانا  بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور  کھلی دہشت گردی ہے۔

چیئرمین  آباد نے کہا کہ معصوم شہریوں، خواتین اور بچوں کو جنگی جنون کا نشانہ بنانا ایک ایسا عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بین الاقوامی سرحدوں کا احترام ہر ریاست کی ذمے داری ہوتی ہے، لیکن افغان حکام کی جانب سے مسلسل جارحیت خطے کے امن کو داؤ پر لگا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ برادر ہمسایہ ملک کے طور پر افغانستان کا ساتھ دیا ہے، لیکن اس کے جواب میں پاکستانی خودمختاری پر کسی قسم کی جارحیت ہرگز قبول نہیں کی جا سکتی۔

حسن بخشی  کہا کہ پوری تعمیراتی صنعت اور ملک کا تمام کاروباری طبقہ اپنی پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ اگر ملکی سلامتی پر کوئی آنچ آئی تو تاجر برادری اور بلڈرز کمیونٹی دفاعِ وطن کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی اور اپنا ہر ممکن کردار ادا کرے گی۔

چیئرمین آباد کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے دشمن کو مؤثر اور بروقت جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور پاکستان کی مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں، جن پر قوم کو مکمل اعتماد ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں