گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی ہدایت پر یوسی 4 میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری

گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر یوسی 4 میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی گڈاپ ٹاؤن کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر یوسی 4 گلشنِ حدید فیز ٹو میں اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں یوسی وائس چیئرمین و پارلیمانی لیڈر گڈاپ ٹاؤن میر عباس تالپور اور جنرل سیکریڑی سٹی ایریا 85 عبدالستار جو کھیو، اطلاعات سیکریٹری عبدالستار بٹ کی نگرانی میں یونین کمیٹی 4 کے مرکزی شاہراہوں، مساجد اور اہم چوکوں پر نئی اسٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔پہلے مرحلے میں مین روڈز اور مساجد کے اطراف کو روشن کیا گیا تاکہ بالخصوص ماہِ رمضان المبارک میں تراویح کی ادائیگی کے دوران نمازیوں اور اہلِ علاقہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔

اس اقدام کو شہریوں کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔ اس مو قع پر چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔ جب تک گلشنِ حدید کی آخری گلی بھی روشن نہیں ہو جاتی، یہ کام جاری رہے گا۔رمضان المبارک میں شہریوں کو محفوظ اور روشن ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر محمد نواز مہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ عوامی نمائندوں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ہماری کوشش ہے کہ گڈاپ ٹاؤن کے تمام علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے نہ صرف روشنی کا مسئلہ حل ہوگا بلکہ امن و امان کی صورتحال میں بھی بہتری آئے گی۔ متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ کام کے معیار اور رفتار پر خصوصی توجہ دی جائے۔پارلیمانی لیڈر میر عباس تالپور نے کہامرکزی شاہراہوں اور مساجد کے بعد اب اندرونی گلیوں کا مرحلہ وار کام شروع کیا جا رہا ہے۔ عوام نے ہم پر اعتماد کیا ہے، ہم اس اعتماد پر پورا اتریں گے۔ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، AEEوسیم آرائیں، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں