سکھر بئراج سندھ کے آبپاشی اور زرعی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے:وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر بیراج کی بحالی و جدید کاری منصوبے کی پیش رفت پر اجلاس
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سکھر بیراج کی بحالی و جدید کاری منصوبے کی پیش رفت پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو، سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو اور متعلقہ افسرا ن نے شریک کی۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سکھر بئراج سندھ کے آبپاشی اور زرعی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہے،سکھر بیراج کی بحالی و جدید کاری منصوبے سندھ کے ہاریوں کی امید اور خوشحالی کا ضامن ہے۔جدید کاری کے ذریعے اس تاریخی اثاثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنا رہے ہیں۔بئراج کے نئے دروازوں کی تنصیب میں مکمل درستگی ناگزیر ہے تاکہ بہاؤ ہموار رہے۔ایک صدی پرانے سکھر بئراج کی طویل مدتی سلامتی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سنہ 1932ء میں تعمیر ہونے والا سکھر بیراج آج بھی دنیا کے سب سے بڑے آبپاشی نظاموں میں شامل ہے۔دریائے سندھ کا پانی ہی ہماری زندگی ہے اور زراعت، معیشت اور روزگار کی بنیاد ہے۔سکھر بیراج 66 گیٹس پر مشتمل ہے اور لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کرتا ہے،
ہم اس عظیم منصوبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر کے مزید مستحکم بنائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ کا عزم
اجلاس میں وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری آبپاشی ظریف کھیڑو کی بریفنگ
سکھر بیراج کی بحالی و جدید کاری منصوبے کا تیسرا سال ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی
بئراج کے تاریخی دروازوں کی بڑے پیمانے پر تبدیلی اور سول و مکینیکل اپ گریڈیشن جاری ہے
سیکریٹری آبپاشی نے کہا کہ سائٹ پر کوفر ڈیم، بیراج پیومنٹ اور متعلقہ ڈھانچوں پر کام جاری ہے،منصوبے کے فیز II اور III کی تکمیل سے بیراج کے تین بڑے حصوں میں بھاری تعمیراتی سرگرمیاں ممکن ہو سکی ہیں۔27 میں سے 25 نئے گیٹس تیار ہیں اور 96 فیصد سے زائد پیش رفت مکمل ہوچکی ہے۔زنگ سے بچاؤ کے لیے 19 گیٹس کی پینٹنگ اور سینڈ بلاسٹنگ مکمل کر لی گئی ہے۔پرانے ہوسٹنگ سسٹم ختم کیا گیا ہے اور پرانے گیٹس کی کٹنگ کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔لیفٹ بینک کینالز کی بحالی 100 فیصد مکمل ہے اور نارا کینال پر کام جاری ہے۔
نارا کینال کی بحالی کا کام تیز کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ آبپاشی کو ہدایت
رائٹ بینک پر ڈریجنگ مکمل ہوچکی ہے اور اپروچ چینل میں ڈریجنگ جاری ہے
زون ون میں ڈی واٹرنگ، ڈی سلٹنگ اور جی پی آر سروے مکمل کیا گیا ہے
زون ٹو اور تھری میں شیٹ پائلنگ اور بیک فلنگ کا بیشتر کام مکمل کیا گیا ہے
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سکھر بئراج کے تیسرے سال کے تمام کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،ٹائم لائن پر سختی سے عمل کیا جائے، کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،وزیراعلیٰ سندھ کی فیز-ون کے باقی پنچ لسٹ آئٹمز فوری مکمل کرنے کی ہدایت
سید مراد علی شاہ نے کہ اکہ یہ منصوبہ سندھ کے آبی تحفظ اور زرعی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے،منصوبے کی معیاری اور بروقت تکمیل سے لاکھوں ہاریوں کا مستقبل محفوظ ہوگا۔
