پنجاب میں خطرناک عمارتوں میں قائم اسکولز خالی کرنے کا حکم
لاہور: محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے میں خطرناک عمارتوں والے اسکولوں کو خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام ضلعی اتھارٹیز کو خطرناک، جزوی خطرناک اسکولوں کی عمارتوں کو سیل کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے
مراسلے کے مطابق خطرناک، جزوی خطرناک سرکاری اسکولزکی عمارتوں پر سائن بورڈ آویزاں کیے جانے کی بھی ہدایت کی،کسی ناخوشگوار واقعےکی ذمہ داری ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی اور ہیڈ ٹیچر پر آئے گی۔کسی بھی صورت طلبہ کو خطرناک عمارتوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،کوئی طالب علم ایسی عمارتوں میں بیٹھ سکے گا نہ پڑھ سکے گا۔
