سائیکلون کی صورتحال میں پاک افواج، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ آن بورڈ ہے، ناصر شاہ

کراچی: سائیکلون کی صورتحال میں وزیراعلیٰ سندھ نے خود دورے کئے ہدایات جاری کی ہیں اور پاک فوج، پاک نیوی، پاکستان رینجرز اور ضلعی انتظامیہ آن بورڈ ہے۔ یہ بات انھوں نے صوبائی وزیر گیانچند ایسرانی کے ہمراہ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کی ساحلی پٹی کے 80فیصد لوگ منتقل کئے جاچکے ہیں جو لوگ کیمپ میں ہیں ان کو سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

ناصر شاہ کا کہا کہ کراچی میں زیادہ تر بل بورڈ اتارے گئےہیں اور احتیاطی تدابیر کے طور پر کراچی میں جاری تمام بڑے تعمیراتی کام بھی روک دیئے گئے ہیں۔ ناصر شاہ نے کہا کہ سائیکلون کاکراچی میں توخطرہ نہیں کلائوڈ برسٹ ہوسکتاہے اور ترقیاتی مقامات پر احتیاطی بورڈ لگادیے گئے ہیں اور عوام کو چاہئے کہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔ کراچی کے شہریوں سے گذارش ہے کہ سمندر کی طرف نہ جائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں