چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی نے یوسی 3 میں چانڈیو چوک پر ماڈل روڈ کا افتتاح کر دیا

چیئرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی نے یوسی 3 میں چانڈیو چوک پر ماڈل روڈ کا افتتاح کر دیا

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ ودیگر کے ہمراہ چانڈیو چوک اسکیم 33 یوسی 3 میں ماڈل روڈ کا افتتاح کردیا ہے افتتاح سے قبل ٹاؤن چیئرمین کا زبردست استقبال کیا گیا.

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے عوام کو مستقبل کے ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مذکورہ سڑک جس علاقے میں تعمیر کی گئ وہاں ترقیاتی کام سر انجام ہی نہیں دئیے گئے،یکسر نظر انداز علاقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اسی طرح صفورا ٹاؤن کے دیگر علاقوں کو بھی ترقیاتی کاموں  سے مستفید کیا جا رہا ہے ،سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کیلئے کئ منصوبوں پر ترقیاتی کاموں کا آغاز کرنے جارہے ہیں جبکہ کئ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کام پر یقین رکھتی ہے اسی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے صفورا ٹاون میں کام کا تناسب بہت زیادہ ہے  تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچایا جاسکے ،شہریوں کو یقین دلاتا ہوں کہ انہوں نے جو اعتماد مجھ پر کیا ہے اس کو ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا پیپلز پارٹی کا جیالا ہوں  اور کام کے زریعے عوام اور پارٹی قیادت کو سرخرو کرونگا انہوں نے اعلان کیا کہ ٹاؤن کی 16 سڑکوں کے انفراسٹرکچر کو درست کرنے کا آغاز کر رہے ہیں اور کچھ عرصے میں صفورا ٹاؤن میں سڑکوں کا انفراسٹرکچر بہتر کردیا جائے گا .

افتتاحی تقریب سے وائس چیئرمین عبدالحق بلوچ ،یوسی چیئرمینز بشیر خاصخیلی ،تاج محمد وسان نے بھی خطاب کیا اور چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی خدمات کو سراہا.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں