سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

سندھ سوشل سیکورٹی ہیڈ آفس میں ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

کراچی: کمشنر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن ہادی بخش کلہوڑو کی خصوصی ہدایت پر پبلک ریلیشنز ونگ نے سیسی ہیڈ آفس میں حالیہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین محمد وسیم ٹرانسپورٹ آفیسر، یوسف جمانی ڈپٹی ڈائریکٹرجی پی فنڈ، اور اسسٹنٹ محمد سلیم صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی خدمات کے اعتراف میں ایک سادہ و پروقار الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔

پروگرام میں نظامت کے فرائض ڈائریکٹر سی اینڈ بی ڈاکٹرغلام دستگیر نے انجام دیئے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے اپنے خطاب میں سیسی کے پبلک ریلیشنز   ڈیپارٹمنٹ کو ریٹائرڈ ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا کامیاب انعقاد کرنے پر سراہا اور کہا کہ ادارے میں ایک بار پھر یہ سلسلہ دوبارہ شروع کیا گیا ہے اور آئندہ اسے مزید بہتر انداز  میں کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے ریٹائرڈ ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی سرکاری افسر یا ملازم ادارے سے جب ریٹائرڈ ہوتا ہے تو اسے اس کی توقع ہوتی کہ ادارہ اور یہاں کام کرنے والے دیگر لوگ اسے اچھے الفاظ میں یاد کریں، ان کی خدمات کوسراہا جائے۔

تقریب سے ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تقریب کے انعقاد پر کمشنر سیسی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

آخر میں کمشنر سندھ سوشل سیکورٹی ہادی بخش کلہوڑو نے  ریٹائرڈ ملازمین کو ادارے کی جانب سے  یادگاری شیلڈز  اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ تقریب میں  وائس کمشنر سکندر بلوچ، چیف میڈیکل آفیسر ہیلتھ ڈاکٹرحنا اعجاز، ڈائریکٹر کنٹری بیوشن اینڈ بینیفٹ ڈاکٹر غلام دستگیر، ڈاکٹر سعادت میمن، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن وکیل الدین کمال شاہ، ڈائریکٹر آڈٹ محمد طاہر، ڈائریکٹر فنانس اسد عابدی، ڈائریکٹر جی پی فنڈ محمد فہیم، ڈائریکٹر ایجوکیشن سیس سیف اللہ خان،  ڈائریکٹر میڈیکل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر علی دانش کے علاوہ سیسی ہیڈ آفس کے افسران و ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں