ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور شہریوں کو سرسبز ماحول فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے:فراز حسیب

ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ اور شہریوں کو سرسبز ماحول فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے:فراز حسیب

کراچی:چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے لیاقت آباد کو سرسبز و شاداب بنانے کے عزم کے تحت یونین کمیٹی نمبر 02  لیاقت آباد نرسری کا تفصیلی دورہ کیا۔نرسری میں جاری تیاریوں کا جائزہ لیا اورعنقریب منعقد ہونے والے فلاور شو کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کو سرسبز ماحول فراہم کرنا ٹاؤن انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ فلاور شو جیسے اقدامات نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ نئی نسل میں درخت لگانے اور ماحول سے محبت کا شعور بھی اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے ہدایت دی کہ فلاور شو کے انتظامات اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ شہری اس خوبصورت تقریب سے بھرپور لطف اندوز ہو سکیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاقت آباد کے زیر اہتمام ایک شاندار فلاور شو کا انعقاد پردہ پارک  یونین کمیٹی نمبر 04میں کیا جا رہا ہے، جو 13، 14 اور 15 فروری کو منعقد ہوگا۔

.انہوں نے بتایا کہ فلاور شو میں 25 سے 30 ہزار کے قریب مختلف اقسام کے خوبصورت اور دیدہ زیب پودے نمائش کے لیے رکھے جائیں گے، جو شہریوں کے لیے نہ صرف تفریح بلکہ ماحولیاتی آگاہی کا بھی ذریعہ بنیں گے۔ڈائریکٹر پارکس نے مزید بتایا کہ فلاور شو کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر پرویز محمود شہید گرین بیلٹ پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جہاں تقریباً 4 سے 5 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔تاکہ علاقے کے حسن میں اضافہ ہو اور شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فرازحسیب نے ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد کو سرسبز بنانے کے لیے مزید منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے اور عوامی مقامات پر شجرکاری کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں