ملائیشیا کی ریاستی اسمبلی ترینگانو کے وفد کی کراچی آمد

ملائیشیا کی ریاستی اسمبلی ترینگانو کے وفد کی کراچی آمد

کراچی: سندھ اسمبلی کی میزبانی میں 3 فروری سے 7 فروری تک منعقد ہونے والی کامن ویلتھ پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے) ایشیا ریجن کی ساتویں اور سی پی اے ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا ریجن کی دوسری مشترکہ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی کراچی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ملائیشیا کی ریاست ترینگانو کی اسٹیٹ لیجسلیٹو اسمبلی کا وفد کراچی پہنچ گیا، جو کوالالمپور اور دبئی کے راستے کراچی پہنچا۔ وفد میں ڈپٹی اسپیکر حاجی خزان بن چی مت، سیکریٹری حاجی زویسلان بن اوانگ اور رکن انجینئر حاجی سیفُل ازمی بن سہائلی شامل ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ پر وفد کا استقبال ایم پی اے محمد آصف موسیٰ اور ایم پی اے معاذ محبوب نے کیا۔

ترینگانو اسٹیٹ لیجسلیٹو اسمبلی کے وفد کے ارکان مختلف تاریخوں میں کراچی سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں