لیاری ٹاؤن انتظامیہ نے تاجران اور رہائشیوں کو ایک اہفتے کے اندر فائر سیفٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی
لیاری ٹاؤن انتظامیہ نے تاجران اور رہائشیوں کو ایک اہفتے کے اندر فائر سیفٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
جاری کیے گئے نوٹیس کے مطابق تمام دکانداروں، ریسٹورنٹ مالکان، مارکیٹ ایسوسی ایشنز اور عمارتوں کے مالکان/رہائشیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایک ہفتے کے اندر فائر سیفٹی انتظامات، بشمول فعال فائر ایکسٹنگوئشرز اور متعلقہ SOPs، کو یقینی بنائیں۔
میونسپل کمشنر ٹاؤن میونسپل کمشنر لیاری حماد این ڈی خان کے دسخط سے جاری نوٹیس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ معائنے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں احاطے کو سیل کرنا بھی شامل ہے۔
