لیاقت آباد ٹاون کے مکینوں کو سر سبز صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں:فراز حسیب

لیاقت آباد ٹاون کے مکینوں کو سر سبز صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں:فراز حسیب

کراچی: ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کی انتھک محنت لگن اور کوششوں سے لیاقت آباد ٹاؤن کو بدلنے کے لئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئر مین لیا قت آ با د ٹاؤن کی ہدایت پر محکمہ باغات لیاقت آبادٹاؤن گرین بیلٹس کی تزین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ گرین بیلٹ کی صفائی ستھرائی اور نئے پودے لگا کر شاہراہوں کی خوبصورتی میں اضافہ کررہے ہیں۔ ڈائریکٹر محکمہ باغات ریحان ہمدانی کی نگرانی میں لیاقت آباد ٹاؤن کے داخلی اور خارجی راستوں پر بیوٹی فکیشن کا کام تیزی سے جاری ہے تاکہ لیاقت آباد ٹاؤن میں داخل ہونے والے افراد پر اچھا تاثر پڑے۔

سرشاہ سلیمان روڈ، قباء مسجد سے غریب آباد تک مرکزی سڑک پر گملوں کی مدد سے پودوں لگائے گئے ہیں اورلیاقت آباد نمبر 10 سے الیکٹرونکس مارکیٹ اور اطراف میں پودے لگانے کا سلسلہ جاری ہے اب تک تقریبا 200سے زائد مختلف اقسام کے پودے لگائے جا چکے ہیں۔دوسری جانب محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے امور کو بہتر بنانے کے ساتھ روز آنہ کی بنیاد پر کچرا کنڈیوں سے کچرے کی منتقلی کو یقینی بنا نے میں مصروف ہے تاکہ اہلیان لیاقت آباد کو صحت مند اور خوشگوار ماحول میئسر آسکے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں