بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جارہا ہے:راشد خاصخیلی

بہتر بلدیاتی خدمات کی فراہمی کیلئے ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا جارہا ہے:راشد خاصخیلی

کراچی: چیئرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی نے کہا ہے کہ کوتاہی کسی بھی کام میں ہو برداشت نہیں کی جائے گی جہاں ضروری ہے وہاں بلدیاتی امور کے حوالے سے افسران وملازمین کیخلاف کاروائیاں عمل میں لائ جارہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو ودیگر افسران کے ہمراہ مختلف ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا .

انہوں نے ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش کو ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار کو ترجیح دی جائے،دیرپا ترقیاتی کاموں کی انجام دہی اولین ترجیح ہے ،ٹاؤن میں سڑکوں ،گلیوں ،گرین بیلٹس سمیت نالوں کی صفائ کے کام کئے جارہے ہیں جسے بروقت مکمل کرنے کے ساتھ انہیں مزید وسعت دیجائے،وسائل کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں کیونکہ جتنی زیادہ لوکل ٹیکسز کی ریکوری ہوگی اتنا زیادہ ترقیاتی امور سر انجام دے سکیں گے.

میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بہتری لانے کیلئے چئیرمین صفورا ٹاون راشد خاصخیلی کی ہدایات پر عمل درآمد کر رہے ہیں،افسران اور ملازمین کو ہدایت کی جاچکی ہے کہ وہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت وکوتاہی کا قطعی مظاہرہ نہ کیا جائے.

دورے کے دوران ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر امداد سولنگی،ڈائریکٹر پارکس غوث بخش ،ڈائریکٹر بلال اکرم،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عبدالمالک مہر ودیگر موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں