چئیرمین صفورا بلدیاتی امور کی انجام دہی کیلئے متحرک، گرین بیلٹ پر جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ

چئیرمین صفورا بلدیاتی امور کی انجام دہی کیلئے متحرک، گرین بیلٹ پر جاری کاموں کا تفصیلی معائنہ

کراچی: چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی ہدایت پر مختلف یوسیز میں ترقیاتی کام جاری ہیں ان کاموں کا وہ ازخود دورے کرکے جائزہ لے رہے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے محمد خان گوٹھ سے مدراس چوک کی گرین بیلٹ کا تفصیلی دورہ کرکے جائزہ لیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ایگزیکٹیو انجنئیر بی اینڈ آر،امداد سولنگی،ڈائریکٹر بلال اکرم اور یوسی 3 تاج محمد وسان موجود تھے.

گرین بیلٹ کے معائنے کے دوران چئیرمین صفورا راشد خاصخیلی نے کہا کہ گرین بیلٹ پر جاری کاموں میں خوبصورت پودوں اور پھولوں کا استعمال کیا جائے،بلدیاتی مسائل حل کرنے کے ساتھ صفورا ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں،گرین بیلٹس اور پارک ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں اسی لئے کوشاں ہیں کہ ان جگہوں پر بھرپور توجہ دی جائے جس کے بہترین اثرات سے ہر ایک مستفید ہو۔

انہوں نے یوسیز سے گزارش کی کہ وہ اپنی اپنی یوسیز میں مین ہولز کو ڈھکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جہاں ٹاؤن کی ضرورت ہوگی وہاں ٹاؤن بھی اپنا کردار ادا کیا جائے گا ،صفورا ٹاؤن اسوقت منفرد ٹاؤن ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر بلدیاتی خدمات بلاتفریق کسی نہ کسی یوسیز میں سر انجام دی جارہی ہیں جس میں اسٹریٹ لائٹس لگانے اور مرمت کا کام بھی شامل ہے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں