بارشوں کے بعد درپیش مشکلات کے حل کے لیے ٹاؤن انتظامیہ ہمہ وقت متحرک ہے:نصرت اللہ

بارشوں کے بعد درپیش مشکلات کے حل کے لیے ٹاؤن انتظامیہ ہمہ وقت متحرک ہے:نصرت اللہ

کراچی: چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ اور میونسپل کمشنر امجد علی پتافی نے حالیہ بارشوں کے بعد گلبرگ ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بارش کے بعد نکاسی آب کے جاری کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو فوری اور مؤثر اقدامات کی ہدایات جاری کیں

۔دورے کے دوران چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ عوام کو بارشوں کے بعد درپیش مشکلات کے حل کے لیے ٹاؤن انتظامیہ ہمہ وقت متحرک ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صفائی اور نکاسی? آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس موقع پر میونسپل کمشنر امجد علی پتافی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فیلڈ میں موجود رہ کر کاموں کی نگرانی کریں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔دورے کے موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن محمد علی، سی ایس آئی محمد عدنان اور دیگر محکمہ جاتی افسران بھی چیئرمین گلبرگ ٹاؤن کے ہمراہ موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں