سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  نے نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد  رکھ دی

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان  نے نئی سیاسی پارٹی کی بنیاد  رکھ دی

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں مشتاق احمد خان  نے بتایا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ 1973 کے آئین کے مطابق پاکستان کی تشکیل نو  اور تعمیر نو کرے گی۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ 1973 کا دستور  ایک نعمت ہے، اس کو بنانے والے بانیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔آئین پر عمل کر کے ہم پاکستان کو ایک اسلامی، جمہوری، فلاحی ریاست بنا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1973 کے دستور نے اسلام کا مسئلہ حل کر دیا، اس دستور میں لکھا گیا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ کی ہے۔ سپریم قانون قرآن و سنت ہوگا، اس دستور میں وزیراعظم اور صدر کا مسلمان ہونا  اور اہم عہدوں پر آنے والےکا ختم نبوت کا حلف لینا لازم ہے۔

مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ایسا پاکستان چاہتے ہیں جہاں آمریت نہ ہو،  جہاں ہائبرڈ ڈیموکریسی نہ ہو، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں سچی جمہوریت ہو  اور  ووٹ کا تقدس ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں بولنےکے اوپر تعزیرے نہ ہو، زبان بندی نہ ہو

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ہو جہاں مفت اور فوری انصاف ہو، پاکستان ایسا ہو جہاں اقلیتیں خوفزدہ نہ ہوں اور اپنے حقوق سے محروم نہ ہوں۔

مشتاق احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایسا ہو جو فلسطین اورکشمیر کی آزادی کے لیے فرنٹ لائن کردار ادا کرے، پاکستان ایسا ہو جہاں ڈاکٹر عافیہ امریکا کی قید میں نہ ہوں، پاکستان ایک فلاحی اسلامی جمہوری ریاست ہو، حقوق مزاحمت اور اصلاحات کے نعرے کے ساتھ ہم اپنی سیاسی جماعت کے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں