نئے منصوبے صرف تب شروع کیے جائیں جب موجودہ منصوبے مکمل ہوں:شرجیل انعام میمن

نئے منصوبے صرف تب شروع کیے جائیں جب موجودہ منصوبے مکمل ہوں:شرجیل انعام میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے میں اب تک 13,000 سے زائد منصوبے شروع کیے گئے، مختلف شعبوں میں 9,193 منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، 367 ارب روپے کی غیر ملکی امداد اور 76 ارب روپے وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت صحت، تعلیم، زراعت، سڑکیں، آبپاشی اور سماجی منصوبوں پر کام جاری ہے،سندھ حکومت کے ترقیاتی وژن کا مقصد صرف منصوبوں کا آغاز نہیں بلکہ بروقت تکمیل، معیار کی سخت پاسداری بھی یقینی بنانا ہے۔محکموں کو ہدایت کی گئی کہ نئے منصوبے صرف تب شروع کیے جائیں جب موجودہ منصوبے مکمل ہوں۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور معیار کی پاسداری ترقیاتی وژن کا لازمی جز ہے، شہر کے ہر ترقیاتی منصوبے کا مقصد شہریوں کی زندگی بہتر بنانا اور کراچی کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنا ہے،کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ (KNIP) کے تحت سڑکوں، پارکوں، نکاسی، سیوریج اور سٹریٹ لائٹنگ کے اپ گریڈیشن کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کے تحت مکمل ہونے والے منصوبوں سے شہری معیار زندگی میں واضح بہتری آئی ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیر اعلٰی کی ہدایات پر شہری ماسٹر پلانز پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے تاکہ غیر منصوبہ بند کاموں کو روکا جا سکے۔سندھ میونسپل سروسز ڈلیوری پروگرام کے تحت جیکب آباد اور دیگر شہروں میں پانی کی فراہمی، فضلہ اور ویسٹ واٹر مینجمنٹ میں بھی بہتری لائی  گئی ہے۔صوبے میں جاری ہر ترقیاتی منصوبے کا مقصد عوامی خدمات، اقتصادی سرگرمی اور پائیداری یقینی بنانا ہے۔ہر منصوبے کی بروقت تکمیل، معیار کی حفاظت اور عوام کے لئے ثمرات ہی ترقی کی اصل کامیابی ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں