صفورا ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، غیر قانونی اشتہاری مواد کو بھی ہٹا دیا گیا

صفورا ٹاؤن میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن، غیر قانونی اشتہاری مواد کو بھی ہٹا دیا گیا

کراچی: چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی زیر نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی کی موجودگی میں محکمہ انسداد تجاوزات صفورا ٹاؤن کی جانب سے یوسی تین،چار اور پانچ کی اہم سڑکوں وگزرگاہوں پر تجاوزات کے خاتمے کیلئے بڑا آپریشن سر انجام دیا گیا جس میں کچی اور پکی تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ غیر قانونی طور پر نصب اشتہاری مواد کو بھی ہٹا دیا گیا ہے مہم کے دوران موسمیات سے صفورا،ماروڑا گوٹھ اور سچل تک سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کر کے سڑک کلئیر کر دیا گیا ہے جبکہ چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی اور  اسسٹنٹ کمشنر گلزار ہجری عرفان نظامانی  نے تجاوزات کنندہ اور دکانداروں کو وارننگ دی کہ وہ اپنی حدود سے تجاوز کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر نتائج کے وہ خود ذمہ دار ہونگے

چئیرمین صفورا ٹاّؤن راشد خاصخیلی نے اس موقع پر کہا کہ سڑکوں،بازاروں ودیگر گزرگاہوں سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جسے دور کرنے کیلئے تجاوزات کیخلاف مہمات جاری ہیں جسے وسعت دے کر تجاوزات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفورا ٹاؤن کی حدود میں راستوں ،سڑکوں ودیگر اہم جگہوں سے تجاوزات کیخلاف متحرک رہا جائے اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے.

تجاوزات کیخلاف کاروائ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر محمد کامران ،انسپکٹرز عمران بلوچ،آفتاب چانڈیو بھی موجود تھے.

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں